بہترین پرفارمنس؛ لاہور کے تاجر کیجانب سے ہاکی کھلاڑی کیلیے 10 لاکھ روپے کا انعام
لاہورکے ایک تاجر نے پاکستان ہاکی کےنوجوان فارورڈ حنان شاہد کو بہترین پرفارمنس پر 10 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا۔
حنان شاہد کو انعامی چیک ایشین ہاکی چیمپئنز ترافی میں شادنار کارکردگی پر پیش کیا گیا۔لاہور کے تاجر طاہر سعید بٹ نے حنان شاہد کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں نوجوان کھلاڑی کی عزت افزائی کی گئَی۔ حنان شاہد کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ سطح پرقومی کھلاریوں کی اس طرح کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے۔ انعام ملنے سے بہت حوصلہ ملتا ہے اور اعتماد میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ کوشش ہوگی کہ آئندہ ایونٹس میں مزید بہتر کھیل پیش کرکے پاکستان کی کامیابیوں میں کرادار ادا کروں۔
حنان شاہد نے بتایا کہ ہاکی ہمارا خاندانی کھیل ہے اور کوشش ہوتی ہےکہ ہر میچ میں پہلے سے زیادہ اچھی پرفارمنس دےکر پاکستانی ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالوں۔ اب اگلا ہدف جونیئر ورلڈکپ جیت کر پاکستان لانا ہے۔ ہمارے پاس ابھی تیاری کا بہت وقت ہے۔ اس سے پہلے 2 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہوں۔ اس بار اگر منتخب کیا جاتا ہوں تو خواہش ہے کہ ایک بارپھر وکٹری اسٹینڈ تک ٹیم کو پہنچاؤں۔
تاجر طاہرسعید بٹ کے مطابق ہاکی نے پاکستان کو دنیا بھر میں پہچان دلائی۔ ہمیں ماضی کے کھلاڑیوں پر فخر ہے اور اب حنان شاہد جیسے نوجوانوں سے بہت امید ہے کہ وہ پاکستان ہاکی کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ حنان شاہد نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی اور اس سے پہلے کھیلے گئے ایونٹس میں زبردست پرفارمنس پیش کی ہے۔ ان کو کھیلتے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ پاکستان میں ہمیشہ کرکٹرز کو پرفارمنس پر انعام دیاجاتاہے۔ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اس میں جب تک پرائیوٹ سطح پر نوجوانوں کو سپورٹ نہیں کیاجائے گا اس وقت تک کیسے پرفارمنس میں نکھار لانے کی امید کی جاسکتی ہے۔ حنان شاہد اوران کی فیملی کی پاکستان ہاکی کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔ ہمیں ایسےہیروز کی قدر کرنی چاہیے۔