راولپنڈی میں کھلے مین ہول نے چھ سالہ بچے کی جان لے لی

بچہ گلی میں کھیل رہا تھا اور کھیلتے ہوئے گلی میں موجود کھلے مین ہول میں گرا جہاں سے وہ گہرے نالے میں جاگرا

RAWALPINDI:

تھانہ صادق آباد کے علاقے  میں کھلے مین ہول میں گرنے والا 6 سالہ بچہ مین ہول سے گہرے نالے میں جاگرا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا اور کھیلتے ہوئے گلی میں موجود کھلے مین ہول میں گرا جہاں سے وہ گہرے نالے میں جاگرا۔

ایس ایچ او صادق آباد انوار الحق کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کو طلب کیا اور بچے کو گرنے والے مقام سے کافی دور نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اہلیان علاقہ  کا کہنا ہے کہ نالے پر مین ہول نہ ہونے کی شکایت متعدد مرتبہ میونسپل کارپوریشن کو کی گئی ہیں لیکن شکایات کے باوجود کسی نے توجہ نہ دی۔

Load Next Story