عمران خان سے متعلق امریکی نمائندگان کاخط اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، پاکستانی پارلیمنٹیرینز

پارلیمنٹ کے 160 ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

امریکی 62 نمائندگان کے  خط کے جواب میں پاکستان کے 160 ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کی داخلی صورتحال میں مداخلت پر وزیراعظم کو خط لکھا۔ خط میں ایک مخصوص پارٹی کے بے بنیاد سیاسی بیانیے پر امریکی حکومت سے تحفظات کا اظہارکیا گیا۔

خط لکھنے والوں میں طارق فضل چودھری،نوید قمر،مصطفیٰ کمال،آسیہ نازتنولی،خالد مگسی اوردیگرشامل ہیں۔ خط میں ایک سیاسی جماعت کےسیاسی عمل اور ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی مہم پربھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے خط میں کہا کہ بحیثیت پارلیمنٹیرین فرض سمجھتےہیں کہ وزیراعظم کےذریعے کانگریس کے ممبران کو آگاہ کریں۔ پاکستان جمہوری چیلنجز سےنبردآزما ہےجس کوانتہاپسندی کی سیاست نےمزید پیچیدہ کردیا ہے۔

Load Next Story