سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر بین لگ گیا
بالی ووڈ کی آنے والی نئی فلم سنگھم اگین اور بھول بھلیاں 3 کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کارتک آریان کی بھول بھلیاں 3 اور اجے دیوگن کی سنگھم اگین کو سعودی عرب میں ریلیز کی اجازت نہیں مل سکی ہے اور اسے حساس مواد پر مبنی فلمیں قرار دے کر ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنگھم اگین کو ہندو مسلم مذہبی تنازعہ جبکہ بھول بھلیاں 3 کو ہم جنس پرستی پر مبنی مواد کے باعث ریلیز سے روکا گیا ہے۔
بالی ووڈ کی ان دونوں میگا اسٹار کاسٹ فلموں کو دیوالی کے موقع پر 1 نومبر کو بھارت سمیت کئی ممالک میں ریلیز کیا جائے گا۔