قطرکے امیرکے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف

ہم نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن کا اعادہ کیا، وزیراعظم

DOHA:

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا اور کہا کہ ہم نے تجارت، سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں، توانائی اور ثقافت میں تعاون کی نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قطرکے امیرکے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے، پرتپاک خیرمقدم اور فراخدلی سے مہمان نوازی پر امیر قطر اور عوام کا بھی شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن کا اعادہ کیا، تجارت، سرمایہ کاری کے ممکنہ شعبوں، توانائی اور ثقافت میں تعاون کی نئی راہوں پر تبادلہ خیال کیا اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے باہمی عزم کااعادہ کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، میں خطہ میں امن قائم کرنے کے لیے امیر قطرکی قیادت میں انتھک کوششوں کو سراہتا ہوں۔

 

Load Next Story