اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 45 فلسطینی شہید

غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے زائد ہوگئی

غزہ کے شمالی علاقے میں آج دن بھر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں 45 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقوں بیت لہیا، جبالیہ اور نصیرات میں اسرائیلی فوج نے فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ 

سب سے زیادہ شہادتیں بیت لہیا میں ہوئیں جہاں اسرائیل نے رہائشی علاقوں پر اندھا دھند بمباری کی۔ ملبے تلے اب بھی درجنوں فلسطینی دبے ہوئے ہیں۔

جبالیہ میں ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر 4 نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ نصیرات میں بھی ایک بچے سمیت 5 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرگئی جن میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

Load Next Story