شہباز، بلاول اور پی ڈی ایم سرکار عوام کو ریلیف دینے کو تیارنہیں، حافظ نعیم الرحمن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بجائے اضافہ افسوسناک اور شرمناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بیان میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور پی ڈی ایم سرکار عوام اور انڈسٹری کو ریلیف دینے کے لیے تیارنہیں۔ پھرملک آگے کیسے بڑھے گا۔
حافظ نعیم الرحمن کا پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بجائے الٹا اضافہ کردیا گیا۔ یہ افسوسناک بھی ہے اور شرمناک بھی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم اور پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی کا غصہ عوام پر نہیں اتارے اورعوام کو ریلیف دے۔