خوبصورتی کی دیوی کی سالگرہ، ایشوریا کتنے برس کی ہوگئیں؟
سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ ایشوریا رائے آج یکم نومبر 2024 کو اپنی 51 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
یکم نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں ایک عام سے گھرانے میں پیدا ہونے والی ایشوریا نے 1994 میں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون یعنی مس ورلڈ کا تاج پہنا اور آج بھی دنیا ان کی خوبصورتی کے سحر میں مبتلا ہے۔
اپنے کیرئیر کے انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں اور پڑھائی میں بہت اچھی تھیں تاہم کالج کے دنوں ایک فیشن فیچر کیلئے منتخب ہونے کے بعد ان کا فیشن کی دنیا کا سفر شروع ہوا جس کے بعد وہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون بن کر اُبھریں۔