گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب آج منعقد کی گئی
گلگت بلتستان کے یوم آزادی کی تقریب آج منعقد کی گئی، یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کے غیور عوام نے آزادی کے لیے عظیم جدوجہد کی۔
گلگت بلتستان کے عوام کی جدوجہد کا مقصد پاکستان کے ساتھ الحاق تھا۔
گلگت اسکاوٹس اور مقامی جانبازوں نے ڈوگرا راج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مہاراجہ کے کنٹرول کو ختم کر دیا، ڈوگرہ راج کے خاتمے کے بعد گلگت کی فضاوں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔
اسکے بعد، 14 اگست 1948 کو تقریباً ایک سال کی جہدوجہد کے بعد بلتستان کو بھی ہندوستان کے تسلط سے آزاد کرا لیا گیا، گلگت بلتستان میں ہندو افواج کی شکست کو آج بھی ایک بڑا معرکہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
گلگت بلتستان اپنے منفرد محل وقوع کی وجہ سے دفاعی اہمیت رکھتے ہوئے سیاحتی، معاشی اور ثقافتی اعتبار سے بھی اہم مقام ہے۔
سی پیک کا گیٹ وے، دیامر بھاشا ڈیم جیسے اہم منصوبے کے علاوہ 70ہزار میٹر سے بلند 50 چوٹیاں اور پولر ریجن کے بعد صاف پانی کے سب سے بڑ ے ذخائر ملک کی معیشت میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔