دریائے سوات کنارے سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

26 سالہ حضرت حسین ولد رحم دل کو نامعلوم افراد نے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا، پولیس

SWAT:

سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے فتح پور میں دریائے سوات کنارے سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق 26 سالہ حضرت حسین ولد رحم دل کو نامعلوم افراد نے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا اور لاش کو دریائے سوات کے کنارے پھینک دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کر دیا ہے اور ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Load Next Story