پشاور؛ خواجہ سرا کی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
خیبرپختوںخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونےکے معاملے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے ڈولفن آیان کیس میں خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ ڈولفن آیان کی درخواست پر تھانہ ہشنگری میں ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
ڈولفن آیان کی مدعیت میں درج مقدمے میں ملزم عمران سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمران اور اس کے ساتھیوں نے 2023 میں شبقدر سے اسلحے کی نوک پر اٹھایاا ور اپنے حجرے میں لے گئے اور نازیبا ویڈیو بنائی۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان ویڈیو کے ذریعہ بلیک میل کرتے رہے اور بعدازاں 29 اکتوبر کو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو وائرل ہونے کا پتا چلا جبکہ ملزم عمران اور اس کے ساتھی ملنے کے لیے بھی بلاتے تھے۔
ڈولفن آیان نے درخواست میں کہا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے سے میری اور میرے خاندان کی ساکھ اور عزت مجروح ہوئی ہے لہٰذا ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔