آئینی ترمیم کے اثرات پر تبادلہ خیال کیلئے جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب

اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورت حال پر غور ہوگا، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری

اسلام آباد:

جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے محرکات اور اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوری کا  اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جو کل سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوگا۔

اسلم غوری نے کہا کہ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم  کے محرکات، اثرات اور پس منظر پر تفصیلی بات چیت ہوگی اور 26 ویں آئینی ترمیم  میں پارٹی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی صورت حال پر غور وخوض ہوگا اور ملکی و بین الا قوامی سیاسی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا۔

Load Next Story