کراچی میں قتل وغارت جاری مختلف واقعات میں پولیس افسرسمیت3افراد زندگی سے محروم
لیاری میں سب انسپکٹر رفیق بلوچ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ اورنگی میں 2 افراد کو زندگی سے محروم کردیا گیا
حکومتی دعوؤں اور پولیس و رینجرز کی پھرتیوں کے باوجود شہر قائد میں قتل و غارت گری تھمنے کا نام نہیں لے رہی آج بھی مختلف واقعات میں پولیس افسر سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں بھٹائی ہال کے قریب نامعلوم افراد نے سب انسپکٹر رفیق بلوچ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قطب الدین نامی شہری دم توڑ گیا۔ اورنگی ٹاؤن میں ہی اسلام چوک کے قریب نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ صفورہ گوٹھ میں 2 موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہیں۔ واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا۔
دوسری جانب کورنگی پولیس نے قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم سلامت کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ اس کے علاوہ پولیس نے جمشید کوارٹرز سے 2 اور سرجانی سے ایک ملزم گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھی اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔