حیسکو ٹنڈومحمد خان کے3افسران معطل کر دیے گئے
حیسکو کے وفاقی، صوبائی اور نجی صارفین پر 42 ارب کے واجبات ہیں جن کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنایاجائے.
حیسکو ترجمان کے مطابق ٹنڈو محمد خان کے 3 افسران کو خراب کارکردگی پر معطل کر دیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی زیر صدارت افسران کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران مظفر عباسی نے ایگزیکٹو انجینئر نثار احمد میمن، ایس ڈی او خادم حسین اور ایس ڈی او ٹو فضل میمن کو خراب کارکردگی اور ریکوری ٹارگٹ پورا نہ کرنے پر معطل کر دیا ہے۔
انھوں نے تمام افسران پر واضح کیا کہ حیسکو کے وفاقی، صوبائی اور نجی صارفین پر 42 ارب کے واجبات ہیں جن کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنایاجائے ، خراب کارکردگی پر افسران و ملازمین کو فارغ کر دیا جائیگا۔