ان لینڈ ریونیوکے بعد کسٹمز سروس کے بھی35 افسر تبدیل

گریڈ 20 کے 23 جبکہ گریڈ 19 کے 12 افسران تبدیل کیے گئے ہیں. ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے تحفظات دور کرنے کیلیے ایف بی آر کاریجنل ٹیکس آفسز کے متعلقہ افسران کا اجلاس بلا نے کا فیصلہ،ایسوسی ایشن حکام کو بھی مدعو کیا جائیگا فوٹو: فائل

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ان لینڈ ریونیو سروس کے بعدپاکستان کسٹمز سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ انیس اور بیس کے بھی 35 افسران کے تبادلے کر دیے ہیں گریڈ 20 کے 23 جبکہ گریڈ 19 کے 12 افسران تبدیل کیے گئے ہیں. ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا. 

گریڈ بیس کے افسر معین الدین وانی کو ڈائریکٹر اینٹلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن راولپنڈی سے تبدیل کرکے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی لگادیا گیا۔ نیلوفر شہزاد کو ڈائریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ نارتھ اسلام آباد سے تبدیل کرکے کلکٹر آئی او سی او اسلام آباد لگادیا گیا ہے جنید احمد میمن کو ڈائریکٹر اینٹلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن حیدرآباد سے تبدیل کرکے کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ گوادر لگادیا گیا ۔

تبدیل کئے جانے والے گریڈ بیس کے افسران میں اشرف علی کو ڈائریکٹر آئی او سی کراچی سے تبدیل کرکے کلکٹر آئی او سی او کراچی لگادیا گیا۔ عظمت طاہرہ کو ڈائریکٹر این این ڈی اے لاہور سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سنٹرل لاہور ، صائمہ آفتاب کو ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ لاہور سے تبدیل کرکے کلکٹر آئی او سی او لاہور،فیاض رسول کو کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ پورٹ قاسم کراچی سے تبدیل کرکے فیف ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد ،محمد طاہر کو ڈائریکٹر لاء اینڈ پراسیکیوشن اسلام آباد سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نارتھ اسلام آباد تعینات کردیا گیا.

علاوہ ازیں منیب سرور کو ڈائریکٹر آئی او سی او لاہور سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر این این ڈی اے لاہور،طیبہ کیانی کو کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ لاہور سے تبدیل کرکے کلکٹر کسٹمز ائیر پورٹ لاہور ،محمد نیر شفیق کو کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ لاہور سے تبدیل کرکے کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ پورٹ قاسم کراچی جبکہ محمد سعید وٹو کو ڈائریکٹر اینٹلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن کسٹمز ملتان سے تبدیل کرکے کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ لاہور لگادیا گیا۔ 

گریڈ بیس کے باقی افسران میں عائشہ نیاز،محمد عرفان واحد، زیب گل شبیر،نوید الٰہی ، مہرین نسیم ،محمد حارث انصاری ،سید علی عباس گردیزی ،سید عمران سجاد بخاری ،ایس ایم علی رضا گردیزی ،محمد ارشد خان اور متین عالم شامل ہیں۔  گریڈ انیس کے بارہ افسران میں جمشید علی تالپور ،محمد مسعود صابر،سید محمود احسن،خیال محمد ، مونا اسلم،محمد فرخ شریف،عدیم خان،محمد ممتاز علی رضا چوہدری ،سید فضل صمد،مس شاکرہ اشفاق خان،عدنان اقبال سواتی اور مونا محفوظ شامل ہیں۔

Load Next Story