عمران خان کو اشتعال انگیز تقاریر سے روکنے کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب

وفاقی حکومت اور وزارت قانو 7 اگست تک اپنا جواب جمع کرائیں، لاہور ہائی کورٹ کا حکم

عمران خان اپنی تقاریر میں مختلف شخصیات کے بارے میں تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں، درخواست میں موقف۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اشتعال انگیز تقاریر سے روکنے کی درخواست پر وفاق اور وزارت قانون سے 7 اگست کو جواب طلب کر لیا۔


لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو اشتعال انگیز تقاریر سے روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں اشتعال انگیز تقاریر کرتے ہیں اور مختلف شخصیات کے بارے میں تضحیک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں جس سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت اور وزارت قانون سے 7 اگست کو جواب طلب کر لیا۔
Load Next Story