تھانے پرحملہ وزیراعلی پنجاب نے لیگی ایم پی اے رانا شعیب کی گرفتاری کا حکم دے دیا
رانا شعیب نے تھانے پر حملہ کیا اور اہلکاروں کو زد و کوب کیا۔ ایکسپریس کی خبر پر وزیراعلی پنجاب کا ایکشن
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ن لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی جانب سے تھانے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو فیصل سے ن لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کی جانب سے تھانے پر حملے کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بیایا گیا کہ حملے کے وقت رانا شعیب خود بھی موجود تھے جس پر شہباز شریف نے پولیس حکام کو ن لیگی ایم پی اے کی فورا گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب وزیرقانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت پہلے بھی آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی اور اس بار بھی جب پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی تو شہباز شریف نے رانا شعیب کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل فیصل آباد میں ن لیگی ایم پی اے رانا شعیب ادریس کےخلاف تھانہ کھرڑیانوالہ پر حملہ کر کے پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے اور اپنے ساتھی بازیاب کروانے کا مقدمہ بغیر نام ظاہر کئے درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں رانا شعیب ادریس کا نا م درج کر نے کی بجا ئے ایک سیاسی شخصیت لکھا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں اور تھانے پر حملے کا مقدمہ 50 نامعلوم اور 14 نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
فیصل آباد کے علاقے کھر ڑیا نوالہ میں ایم پی اے رانا شعیب ادریس نے یہ پہلی دفعہ تھا نے پر حملہ نہیں کیا بلکہ اس سے قبل بھی وہ تھا نے میں پولیس اہلکا روں کو تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں جب کہ رانا شعیب ایک قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ملزم ہیں۔
ایکسپر یس نیو ز کو ملنے والی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ چند ماہ قبل ایم پی اے رانا شعیب ادریس اپنے سا تھیوں سمیت پستول لہراتے ہوئے تھانہ میں داخل ہوئے ہیں اور پولیس والوں کو تشد د کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایم پی اے رانا شعیب ادریس نے جو 2 روز قبل تھانے پر حملہ کیا ہے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے حوالے سے پو لیس یہ کہہ رہی ہے کہ بجلی بند تھی اس لئے فو ٹیج نہیں بن سکی۔
تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے ایم پی اے رانا شعیب ادریس کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 3 مبینہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا تھا جس پر ایم پی اے رانا شعیب ادریس نے ساتھیوں سمیت تھانہ کھرڑیانوالہ پر حملہ کر دیا اورپولیس اہلکاروں پرتشدد کر کے تینوں ملزمان کو فرار کروا دیا۔