سندھ کابینہ کا اجلاس 6 نومبر کو طلب کرلیا گیا

غیرقانونی قابضین سے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کی پالیسی اور سندھ انوائرنمینٹل پروٹیکشن کونسل کے قیام کی منظوری دی جائے گی

کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کا اجلاس بدھ کے روز صبح 10 بجے طلب کرلیا۔ 

کابینہ اجلاس میں غیرقانونی قابضین سے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کی پالیسی اور سندھ انوائرنمینٹل پروٹیکشن کونسل کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں صوبے بھر میں ای اسٹامپنگ کے سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالجی بورڈ اور سندھ بورڈ آف روینو کے درمیان 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی جائے گی۔ 

Load Next Story