پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، 21 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کارروائی کے دوران جھاڑیوں کے درمیان چھپائی گئی 1292 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی

پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے 21 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے گوادر میں کمب کے قریب کارروائی کرتے ہوئےجھاڑیوں کے درمیان چھپائی گئی 1292 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خدشہ ہےکہ یہ منشیات اندرون یا بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 21.6 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر طرح کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کی کوشش کرتے ہوئےملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہےگی۔

Load Next Story