کراچی میں بھی دھند کا راج، حد نگاہ متاثر
پیر کو مختلف علاقوں میں حد نگاہ 1200 میٹرز رہ گئی، محکمہ موسمیات
کراچی:
شہر قائد میں پیر فضاؤں پر دھند چھانے کے سبب حد نگاہ کم ہوکر1200میٹرزرہ گئی تھی جبکہ آج بھی دھند چھانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی فضاؤں پرپیرکی صبح دھند چھائی، جس کی وجہ سے حدنگاہ متاثرہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے سٹی، ایم 9 موٹروے ایریاز،تیسر ٹاؤن، گڈاپ، گلشن معمار، گلشن حدید، سرجانی ٹاؤن، اسٹیل ٹاؤن، پورٹ قاسم، ملیر اور اسکیم 33سمیت دیگرعلاقوں میں حدنگاہ متاثرہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکی حدنگاہ کم ہوکر1200میٹرزرہ گئی تھی، منگل کوشہرکی فضاوں پردھند چھانے اورحدنگاہ متاثرہونے کا امکان ہے۔