بھارتی طالب علم کی مختصر فلم نے آسکرز 2025 کوالیفائی کرلیا
بھارتی طالب علم کی مختصر فلم (Sunflowers Were the First Ones to Know) آسکرز 2025 کی لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری کیلئے منتخب کرلی گئی۔
فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے طالب علم چدانند ایس نائیک کی 16 منٹ پر بنی یہ شارٹ فلم رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں بھی پہلا پرائز حاصل کر چکی ہے جبکہ اب اس نے آسکرز 2025 میں بھی انٹری کرلی ہے۔
فلم اسکول نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے طالب علموں کو مبارکباد دی ہے کہ ان کی مختصر فلم نے عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔