امریکی شہری نے مفت ٹکٹ سے ایک لاکھ ڈالر جیت لیے

ایوریٹ شہر کے رہائشی ایمرو البیہیسی کو ایک پروموشن کے تحت ایک فری ماس کیش ٹکٹ ملا جس میں ان کا انعام نکلا

امریکا میں ایک شخص نے لاٹری کے مفت ٹکٹ سے 1 لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔

میساچوسیٹس اسٹیٹ لاٹری کے مطابق ایوریٹ شہر کے رہائشی ایمرو البیہیسی کو ایک پروموشن کے تحت ایک فری ماس کیش ٹکٹ ملا۔

1 سے 30 اکتوبر تک چلنے والی پروموشن میں لاٹری کھیلنے والوں کو ایک ٹکٹ پر 5 یا زیادہ ڈالر خرچ کرنے پر مفت ماس کیش ٹکٹ جیتنے کا موقع دیا گیا۔

21 اکتوبر کی قرعہ اندازی میں ایمرو نے اپنے ٹکٹ سے 1 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا۔

Load Next Story