کنگنا امریکی شہری ہوتیں تو کس کو ووٹ ڈالتیں؟ اداکارہ کا بیان وائرل
بھارت کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی انتخابات میں اپنے پسندیدہ اُمیدوار کے بارے میں بتا دیا۔
امریکہ میں صدر بننے کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے، اس بڑے انتخابات پر دنیا کی نظریں ہیں اور ہر کوئی اس کے نتائج کے انتظار میں ہے ایسے میں بالی ووڈ اسٹار کنگنا رناوت نے بھی امریکی انتخابات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
کنگنا رناوت کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے ہے وہ بھارتی پارلیمنٹ کی ممبر بھی ہیں اور ان کے پاس امریکی شہریت موجود نہیں ہے تاہم اگر وہ امریکی شہریت رکھتیں تو وہ کس کو ووٹ دیتیں اداکارہ نے انکشاف کردیا ہے۔
کنگنا رناوت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں رواں سال ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد وائرل ہونے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر میں امریکی ہوتی تو اس کو ووٹ دیتی جسے گولی لگی، اسے چکمہ دیا، اٹھ کھڑا ہوا اور اپنی تقریر جاری رکھی، ٹوٹل قاتل‘۔