امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی بھی کامیاب

سلیمان بھوجانی کی کامیابی امریکا میں تارکین وطن کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ کی عکاسی ہے۔

آسٹن: امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار سلمان بھوجانی دوبارہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔

یہ کامیابی امریکا میں تارکین وطن کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔

اپنے سیاسی سفر میں انہوں نے تارکین وطن کے حقوق کی بھرپور حمایت کی اور صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور کاروباری ترقی جیسے اہم مسائل پر اپنی توجہ مرکوز کی۔

ان کی جیت کو امریکی سیاسی نمائندگی میں جنوبی ایشیا کی نمائندگی میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

جہاں بھوجانی کی جیت پاکستانی امریکیوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی شمولیت کو نمایاں کرتی ہے، وہیں کانگریس کے لیے انتخاب لڑنے والے واحد پاکستانی نژاد امریکی ریپبلکن امیدوار ہارون بشیر کو پنسلوانیا میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی دوڑ جیت کر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور وہ ایک بار پھر امریکا کے صدر بن گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹ لے کر صدر بننے میں کامیاب ہوئے جب کہ ان کی مدمقابل کملا ہیرس 226 ووٹوں کے ساتھ ان سے پیچھے رہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ سر کرنے کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ یہ فتح تاریخی ہے۔ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔ ایک بار پھر امریکا کو عظیم، محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کا وقت آگیا۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں جاری تنازعات کو ختم جاری اور کوئی نئی جنگ شروع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام نے مجھے طاقتور مینڈیٹ دیا، ملک کے تمام معاملات ٹھیک کروں گا۔

Load Next Story