سمندر میں گم ہوجانے والی انگوٹھی 47 سال بعد مل گئی

غوطہ خور کو اپنے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے پانی کے اندر انگوٹھی دبی ہوئی ملی

 

امریکا میں شخص جس کی اونٹاریو یونیورسٹی کی کلاس کی انگوٹھی 1977 میں سمندر میں گر گئی تھی، اس کی 83 ویں سالگرہ پر اسے واپس مل گئی جسے ایک غوطہ خور  نے دریافت کیا۔
 
الیکس ڈیوس نامی غوطہ خور  نے کہا کہ وہ اکتوبر کے وسط میں بارباڈوس کے میامی بیچ کے قریب اپنے میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ غوطہ لگا رہا تھا جب اسے پانی کے اندر ایک انگوٹھی دبی ہوئی ملی۔
 
میک ماسٹر یونیورسٹی کی انگوٹھی میں سال 1965 اور FMP درج تھا۔ یہ دیکھ کر ڈیوس نے انگوٹھی کے مالک کی تلاش میں مدد کے لیے ہیملٹن اسکول سے رابطہ کیا۔
 
میک ماسٹر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کیرن میکیگی نے اپنی ٹیم کے ساتھ ڈیٹا بیس میں تلاش کیا اور انگوٹھی کے ممکنہ مالک کی شناخت مورگن پیریگو کے طور پر کی جس نے 1965 میں ریاضی کی ڈگری حاصل کی تھی۔
 
بعد ازاں کیرن میکیگی نے پیریگو سے فوری طور پر رابطہ کیا جنہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 1977 میں بارباڈوس کے فیملی ٹور کے دوران سمندر میں اپنی انگوٹھی کھودی تھی۔
Load Next Story