الطاف حسین نے کراچی میں طالبان کی نشاندہی کی تو ان کی بات کا مذاق اڑایا گیا فاروق ستار
الطاف حسین کی باتوں پر توجہ دے کر طالبان کے خلاف پہلے ہی کارروائی کرلی جاتی تو ملک کو اتنا نقصان نہ اٹھانا پڑتا
ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر الطاف حسین کی باتوں پر توجہ دے کر طالبان کے خلاف پہلے ہی کارروائی کرلی جاتی تو ملک کو اتنا نقصان نہ اٹھانا پڑتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی ہے،ملک کے داخلی استحکام،معاشی ترقی اور قومی یکجہتی کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی جانب سے جب کراچی میں طالبان کی نشاندہی کی گئی تو ان کا مذاق بنایا گیا لیکن ملک کو ان ہی طالبانوں نے بے حد نقصان پہنچایا تاہم اگر الطاف حسین کی باتوں پر توجہ دے کر طالبان کے خلاف پہلے ہی کارروائی کی جاتی تو ملک کو اتنا نقصان نہ اٹھانا پڑتا۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انقلاب کانعرہ سب لگاتے ہیں لیکن انقلاب وہی لاسکتے ہیں جنہوں نے انقلاب کارول ماڈل پیش کیا ہو اور ایم کیوایم نے پہلی بار غریب ومتوسط طبقہ کے افرادکو منتخب ایوانوں میں بھیج کر ملک میں انقلاب کی مثال قائم کی۔