پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش شروع

امیدوار کا کسی بڑے ادارے کو چلانے کا دس سالہ تجربہ لازمی قرار

کراچی:

پی آئی اے کے نئے سربراہ کی تلاش شروع کردی گئی،کسی بڑے ادارے کوچلانے کا 20سالہ یا پھرہوابازی کی صنعت میں 10سالہ انتظامی تجربہ لازمی قراردیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے لیے نئے سربراہ کی تلاش شروع کردی گئی،نئے سی ای اوکی تقرری کے لیے اشتہارجاری کردیاگیا ہے۔

قومی ائیرلائن کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکے عہدے کے لیے عمر کی حد 45سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 57سال رکھی گئی ہے۔ سی ای او پی آئی اے کے عہدے کے لئے کسی بڑے ادارے کو چلانے کا 20سال کا تجربہ یا پھریا پھرایوی ایشن انڈسٹری میں 10 سال کے منیجمنٹ کا تجربہ لازمی شرط رکھی گئی ہے۔

اشتہارکے مطابق 15روزکے اندرسی ای اوپی آئی اے کےعہدے کے لیے امیدواروں کی جانب سے درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے موجودہ سی ای اوعامرحیات کی مدت ملازمت ختم ہوگئی ہے۔

Load Next Story