بادشاہی مسجد کی سیرکوآنے والی خواتین کو ہراساں کرنے والا گرفتار
لاہور میں بادشاہی مسجد کی سیر کو آنے والی خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق بادشاہی مسجد کی سیرکوآنے والی خاتون نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ ملزم میرا اور میری فیملی کے ساتھ آئی خواتین کا پیچھا کررہا ہے۔ روکنے پر چھوٹی بہن کو تھپڑ مارا اور بدتمیزی بھی کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طورپر پولیس کو موقع پر بھیجا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کوگرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق خواتین عوامی مقام پر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15 اورویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔