نیا پروجیکٹ، نیا اسٹائل! پری نیتی چوپڑا کا اشارہ، مداح تجسس میں مبتلا

حال ہی میں کروا چوتھ اور دیوالی منانے کے بعد، پری نیتی نے اپنے بالوں کو نیا اسٹائل دیا ہے

فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ پری نیتی چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی نئی فلم کا اشارہ دے کر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ 

حال ہی میں کروا چوتھ اور دیوالی منانے کے بعد، پری نیتی نے اپنے بالوں کو نیا اسٹائل دیا ہے اور اس موقع پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ "نئی فلم، نئے بال"۔

پری نیتی نے اپنے نئے اسٹائل کی تصاویر شیئر کیں اور کراوماکے سیلون کا شکریہ ادا کیا۔ مداحوں نے ان کی تصاویر پر محبت بھرے تبصرے کیے، جیسے "کیا پیاری لگ رہی ہو" اور "بہت خوبصورت"، اور ان کے نئے پروجیکٹ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

کچھ مداحوں نے تو انہیں ورون دھون کے ساتھ فلم میں دیکھنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

پری نیتی چوپڑا نے اپنی آخری فلم "امر سنگھ چمکیلا" میں بہترین اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔

 

Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }