اسموگ؛ گورنر پنجاب کا حکومت پنجاب سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

اسکول، کاروبار بند کرنے  سے پریشانیاں بڑھیں گی، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس مسئلے پر توجہ دے، سردار سلیم حیدر

فوٹو فائل

لاہور:

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اسموگ کے پیش نظر حکومت پنجاب سے فوری ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ لوگوں کو اسموگ سے بچانے کیلیے مزید سخت سے سخت اقدام اٹھائیں جائیں، اسموگ کنٹرول سے باہر ہوگیا ہے اور لوگ  بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سابق نگران حکومت کو محسن نقوی کی قیادت میں کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں اسموگ پر قابو پایا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اسکول، کاروبار بند کرنے  سے تعلیم اورمعاشی پریشانیاں بڑھیں گی، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس مسئلے پر توجہ دے۔ 

سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ وقتی کی بجائے مستقل بنیادوں پر اسموگ کو ختم کرنے کیلیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

 

Load Next Story