کپتان سے تلخ کلامی و میدان چھوڑنے کا واقعہ؛ الزاری جوزف کو بڑی سزا مل گئی

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے الزاری جوزف پر 2 میچوں کی پابندی عائد کردی

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کپتان سے تلخ کلامی کے بعد میدان چھوڑ جانے والے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کو 2 میچوں کیلئے معطل کردیا۔


گزشتہ روز ہوم گراؤنڈ پر انگلش ٹیم کیخلاف ون ڈے سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کرنیوالی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کپتان کی فیلڈ پلیسمنٹ پر ناراضگی اور تلخ کلامی پر میدان چھوڑ کر چلے گئے تھے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہوئیں تھی۔

ویسٹ انڈین کوچ ڈیرن سیمی نے بھی میچ کے بعد پریس کانفرس میں فاسٹ بولر کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اِسے "ناقابل قبول" قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: میدان کیوں چھوڑا؛ الزاری جوزف کے رویے پر ہیڈکوچ بھی ناراض

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف اور کپتان کے ساتھ نامناسب رویے پر سزا سنائی گئی۔

فاسٹ بولر انگلش بیٹر کو آوٹ کرنے کے بعد وکٹ پر مارچ پاسٹ کرتے رہے، کنگسٹن اوول بارباڈوس میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے دوران کپتان کی سرزنش کے بعد الزاری فیلڈ چھوڑ کر باہر آگئے تھے، بعدازاں کچھ دیر بعد الزاری میدان میں خود ہی واپس آگئے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ پلیسمنٹ پر کپتان سے تلخ کلامی؛ بالر میدان چھوڑ کر چلاگیا

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے جوزف کے رویے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا کہ واقعہ ڈسپلن، پروفیشنل ازم اور انٹیگریٹی کے اعلی اصولوں کے خلاف ہے، ایسی کسی حرکت کو برداشت نہیں کیاجاسکتا ہے۔

فاسٹ بولر نے اپنے رویے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کپتان شائی ہوپ اور ٹیم ساتھی سے معافی مانگ لی ہے۔
 

Load Next Story