پنجاب کی بدترین اسموگ اور فضائی آلودگی سے قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ بھی متاثر

اتنظامیہ نے میچز منتقلی کا فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت کے پیش نظر کیا ہے

فوٹو فائل

لاہور:

پنجاب میں بڑھتی اسموگ اور شدید فضائی آلودگی کے پیش نظر پنجاب میں قائداعظم ٹرافی گروپ سی کے شیڈول میچز ہری پور،صوابی اور آزاد کشمیر کے علاقے میرپور منتقل کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اتنظامیہ نے میچز منتقلی کا فیصلہ کھلاڑیوں کی صحت کے پیش نظر کیا ہے۔اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر میچز دوباره پنجاب میں کرانے پر غور ہوگا۔

پنجاب حکومت نےاسموگ کی وجہ سے آوٹ ڈور کھیلوں کو روکنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔ پی سی بی نے ٹیموں کو ری شیڈول پروگرام سے آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور، ملتان اور شیخوپورہ میں شیڈول میچز کو دوسرے شہروں میں منتقل کیا گیا ہے۔

 

Load Next Story