ہاکی پلئیر سفیان خان نے اپنا ایوارڈ 'پاکستان' کے نام کردیا
انٹرنیشنل ہاکی کی رائزنگ اسٹار کیٹیگری میں پہلا ایوارڈ جیتنے والے سفیان خان نے اپنا ایوارڈ پاکستان کے نام کردیا۔
گزشتہ روز سالانہ ایوارڈ گالا کی تقریب میں سفیان خان کو رائزنگ اسٹار کیٹیگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، ایوارڈ جیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی میں نمایاں مقام رکھتا ہے، اولمپکس، ورلڈکپ سمیت بے شمار انرنیشنل ایونٹس میں پاکستان نے فتوحات پاکر اپنی برتری ثابت کی ہے، اب بھی پاکستان کی ہاکی ختم نہیں ہوئی۔
سفیان خان نے کہا کہ لڑکوں میں ٹیلنٹ ہے، خواہش ہے کہ ایک بار پھر پاکستان دنیا میں پہلے جیسا مقام پائے، ملک کی نیک نامی کے لیے جو بھی ممکن ہوسکا کرنے کو تیار ہوں۔
مزید پڑھیں: آئی ایچ ایف، رائزنگ اسٹار ایوارڈ پاکستان کے سفیان خان کے نام
انہوں نے کہا کہ ایوارڈ پاکر بہت خوش ہوں، اس کیلئے اپنے تمام کوچز، ساتھی کھلاڑیوں، دوستوں اور فیملی کا بہت شکر گزار ہوں۔
سفیان خان نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ایوارڈ سے بہت حوصلہ افزائی ہے اور مزید آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔