جوہرٹاؤن میں 3 کروڑ سے زائد چوری کی بڑی واردات

اہلخانہ شادی کی تقریب میں گئے تھے، گھر لوٹے تو سامان بکھرا پایا، مدعی

یہ تو معلوم تھا کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ مگر ڈاکووں کو اپنے حقوق کیلئے آواز اُٹھاتے پہلی بار دیکھا۔ شایداحتجاج اُنکا بھی حق ہے کہ وہ اِتنی محنت سے ڈکیتی کرتے ہیں اور پھر اُنہیںگرفتار کرلیا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:

جوہرٹاؤن میں 3 کروڑ سے زائد چوری کی بڑی واردات، چور گھر سے 57 تولے سونا اور ڈیڑھ کروڑ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے متاثرہ شہری نسیم صادق کی درخواست پر 3 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔

مدعی کے مطابق اہلخانہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے جب گھر لوٹے تو سامان بکھرا پایا، شک ہے کہ گھریلو ملازمہ سدرہ نے اپنے والد ندیم کے ہمراہ واردات کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے۔

Load Next Story