دنیا کی بڑی کمپنیوں سے رابطے میں ہیں،وفاقی وزیر بحری امور

آئی ایم ایف قرضہ دینے کو تیار ہوتا ہے تو فون کیا جاتا ہے کہ انہیں قرضہ نہ دیں

CHINIOT:

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ دنیا کی بڑی کمپنیوں سے رابطے میں ہیں، وعدہ ہے کہ پاکستان کو امیر ملک بنائیں گے۔

چنیوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کافی عرصے سے چل رہی ہے، ملک میں امن امان ہوگا تو دہشت گردی کنٹرول ہوگی،گزشتہ حکومت ملک ڈیفالٹ کر گئی، بڑی مشکل سے عالمی مالیاتی ادارے سے معاہدہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف قرضہ دینے کو تیار ہوتا ہے تو فون کیا جاتا ہے کہ انہیں قرضہ نہ دیں، ملک میں معاشی استحکام کیلیے چین کے صدر آتے ہیں تو یہ دھرنا دے دیتے ہیں۔

Load Next Story