پنجاب میں پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کیلیے ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل خریدے جائیں گے
پنجاب کے مختلف اضلاع میں پرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے آنسو گیس شیل خریدے جائیں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈیڑھ لاکھ آنسو گیس شیل لاہور، روالپنڈی سمیت دیگر اضلاع کے لیے خریدے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب کی لوجسٹک برانچ آنسو گیس شیل کی خریداری کرے گی۔ آنسو گیس شیل کی خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے مختص کر دئیے گئے ہیں۔ آنسو گیس شیل کی خریداری کا عمل جلد مکمل کر کے متعلقہ اضلاع کو دئیے جائیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور، روالپنڈی ، اٹک ،گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کے افسران نے آئی جی پنجاب سے آنسو گیس شیل مانگے تھے۔ پی ٹی آئی کے گذشتہ 2 سال سے جاری احتجاج پر آنسو گیس شیل کا زیادہ استعمال ہوا۔ زیادہ استعمال کے باعث آنسو گیس کا اسٹاک ختم ہو گیا تھا۔