خراب ہوا کے معیار کے سبب لاہور آج بھی تین آلودہ ترین شہروں میں شامل
خراب ہوا کے معیار کے سبب لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ تین شہروں میں شمار کیا جانے لگا، شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 532 ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی ایچ اے فیز 8 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 825، سید مراتب علی روڈ پر 762 اور غازی روڈ انٹرچینج پر ایئر کوالٹی انڈیکس 665 ریکارڈ کیا گیا۔
سورج کی کرنیں بھی گرد آلود چادر کی وجہ سے زمین پر نہیں پہنچ رہی جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سانس اور دل کے امراض میں مبتلا اور کمزور اعصاب افراد شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گھروں میں رہیں کھڑکیاں دروازے بند رکھیں، گھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں عینک اور ماسک کا استعمال کریں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے چار ڈویژن لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ اور ملتان میں اسکول کالجز 17 نومبر تک بند ہیں جبکہ لاہور میں تفریحی مقامات اور پارکوں کو بھی 17 نومبر تک بند کر دیا گیا ہے۔
لاہور آج ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی لاہور میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہے۔ عام دنوں میں بھی ہیوی ٹریفک رات 12 بجے کے بعد شہر میں داخل ہو سکے گی۔ سرکاری سطح پر میٹنگز کا انعقاد زوم کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عارضی نہیں مستقل بنیادوں پر اسموک تدارک کے لیے کام کرے۔