حکومت پنجاب کے کلاسیکیل تھیٹر کی بحالی کیلئے متحرک، حکمت عملی تیار

جلد بین الثقافتی موضوعات پر مبنی پلے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا

صوبائی سیکرٹری اطلاعات وثقافت طاہر رضا ہمدانی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کلاسیکل تھیٹر کی بحالی کے لئے سنجیدہ و ٹھوس حکمت عملی کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی کی زیر صدات حکومت پنجاب کے کلاسیکیل تھیٹر کی بحالی کے لئے ٹھوس اقدامات اور  کلاسیکی تھیٹر بحالی کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں نامور آرٹسٹ افتخار ٹھاکر، آغا ماجد، طاہر نوشاد، شاہد خان، سلیم البیلا،واجد خان و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں اپنی اقدار کے ترجمان معیاری تھیٹر کی تجدید نو پر غور و خوص کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء سارہ رشید بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے طاہر رضا ہمدانی نے کہا کہ حکومت پنجاب فنکار وں اور انکی خدمات کو سراہتی ہے، عوام کو جلد معیار کلاسیکی تھیٹر ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے۔اجلاس میں شریک فنکاروں نے حکومت پنجاب کا آرٹسٹوں کو تھیٹر بحالی کے لئے فیصلہ سازی میں شریک کرنا خوش آئند ہے۔

 واضح رہے کہ جلد بین الثقافتی موضوعات پر مبنی پلے عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا جس میں معیاری سکرپٹ، ڈائریکشن، اداکاروں کی پرفارمنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

Load Next Story