کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری نے کھلاڑیوں سے 35 لاکھ روپے ہتھیا لیے
کک باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر عباس نے مبینہ طور پر اٹلی ورلڈ کپ میں بھجوانے کا جھانسہ دے کر نیشنل گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں سے لاکھوں روپے کا ہتھیا لئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں نے اپنے کوچ صائم بھٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر عباس قریشی نے اٹلی میں ہونے والی ورلڈکپ میں لے جانے کا جھانسہ دیکر پانچ کھلاڑیوں سے 35 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی اور پھر وہ غائب ہوگئے جبکہ رقم کی واپسی کے تقاضے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
کوچ صائم بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے کا ویژن ہے جبکہ دوسری جانب کھلاڑیوں سے لوٹ مار ہو رہی ہے، غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے متاثرہ کھلاڑیوں نے ایف آئی اے میں اس فراڈ کے خلاف درخواست دینے کے باوجود تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
کھلاڑیوں نے وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پیسے واپس لینے اور انصاف کی فراہمی کی اپیل کردی۔