شدید دھند کے باعث اسلام آباد تا لاہور موٹروے ٹریفک کیلیے بند
شدید دھند کی وجہ سے اسلام آباد تا لاہور موٹروے ( ایم ٹو) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔
گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال اورتیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔