وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحاتی عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی

آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات

فوٹو فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

یہ یقین دہانی منگل کو پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرے روز ہونیوالے مذاکرات میں کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کےوفد نے مشن چیف نیتھن پورٹرکی قیادت میں  وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب  سے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کا خیرمقدم کیا جبکہ اس موقع پر وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد،چئیرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر عمل درآمد میں اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہہ ماہی کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لیئے گئے،اور پروگرام پر مکمل عمل درآمد کا عزم کا اعادہ کیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو معاشی استحکام کے تسلسل کیلئے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Load Next Story