پی آئی اے کی کراچی آنے والی پرواز 100 مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر چھوڑ آئی

جن مسافروں کا سامان جدہ میں رہ گیا ان میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین کی ہے، مسافروں کا عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

کراچی:

پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آئی پرواز 100 مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر چھوڑ آئی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے کراچی آئی پرواز پی کے 832 کے ذریعے کراچی پہنچنے والے 100سے زائد مسافروں کا جدہ ہی میں رہ گیا، منگل کی صبح مسافر کراچی ائیرپورٹ پر سامان کے حصول کے لیے سرگرداں دکھائی دیے۔

مسافروں کے مطابق کراچی پہنچنے پر سامان سعودی عرب میں رہ جانے کے حوالے سے بتایا گیا، جن مسافروں کا سامان جدہ میں رہ گیا ہے ان میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔

مسافروں کے مطابق جدہ ائیرپورٹ پر پرواز نے اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے پاکستان کے لیے اڑان بھری۔ مسافروں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر برائے ہوابازی سے مذکورہ معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے 81 کے قریب لگیج کے پیس جدہ ائیرپورٹ پر رہ گئے، 40 کے لگ بھگ مسافروں کا سامان جدہ چھوڑنا پڑا، پرواز پر رہ جانے والا سامان کسی دوسری پرواز کے ذریعے کراچی پہنچادیا جائے گا۔

Load Next Story