کراچی تھیٹر میں عید پر گہما گہمی4 ڈرامے پیش کیے جائینگے
ادکار سلیم آفریدی نے ڈرامہ چنجی کی سواری W,11پر بھاری پیش کرنے کا اعلان کردیا
کراچی میں اس سال عید کے موقع پر تھیٹرمیں زبردست گہما گہمی نظر آئے گی پہلی بار کراچی میں تین سے چار اسٹیج ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔
آرٹس کونسل کراچی کے علاوہ مختلف آڈیٹوریم اور شادی لان میں بھی اس سال تھیٹر کیا جائے گا، ملک کے معروف مزاحیہ ادکار سلیم آفریدی نے عید کے موقع پر نیوکراچی کے شادی لان میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والوں کو ان کے گھر کے قریب عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
اسی وجہ سے اس سال عید کے موقع پر مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ''چنجی کی سواریw.11پر بھاری پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ،اس ڈرامے میں تھیٹر کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جس میں صفدرحیدر، فیصل جان، شہنی عظیم، ذاکر مستانہ، شکیل شاہ، اور سلیم آفریدی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔