روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی داماد نے ساس اور سسر کو قتل کر دیا
بیوی اور رشتے دار خاتون زخمی،ملزم نےگرفتاری دے دی،خلع کیلیےنوٹس ملنے پرسوبھارو مشتعل، سسرال میں گھس کر گولیاں برسا دیں
کریم آباد میں داماد نے سسرال میں گھس کر سسر اور ساس کو قتل کر دیا جبکہ بیوی اور سسرالی رشتے دار خاتون کو زخمی کر کے متعلقہ تھانے میں گرفتاری پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کریم آباد میں واقع گھر میں گھس کر سوبھارو منگریو نامی داماد نے اپنی ساس مریم ہالیپوٹو اور سسر اللہ بخش ہالیپوٹو کو فائرنگ کر کے موت گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ملزم سوبھارو کی 30 سالہ بیوی امامت اور اس کی ممانی 50 سالہ خدیجہ زخمی ہوگئیں جنہیں فوری سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بعد ازاں ملزم سوبھارو منگریو نے سٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں گرفتاری پیش کر دی، پولیس سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیوی اس سے کسی بات پر ناراض ہو کر اپنی ماں کے گھر رہ رہی تھی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ اسے مناتا بھی رہا لیکن ماننے کے بجائے امامت نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا جس کا ملزم کو جب نوٹس ملا تو اسے غصہ آگیا اور اس نے مشتعل ہو کر اپنی سسرال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کی ساس اور سسر ہلاک ہو گئے، پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔