ٹام کروز کی فلم ’’مشن: امپاسیبل - دی فائنل ریکننگ‘‘ کا ایکشن سے بھرپور ٹریلر جاری

فلم پہلے 2022 میں ریلیز ہونی تھی لیکن وبا اور ہالی وڈ اسٹرائیک کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی

فوٹو : انسٹاگرام

ٹام کروز کی مشہور زمانہ جاسوسی فلم سیریز ’’مشن: امپاسیبل‘‘ اپنے اختتام کو پہنچنے جا رہی ہے اور اس کا آخری حصہ ’’مشن: امپاسیبل - دی فائنل ریکننگ‘‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ 

فلم، جو پہلے 2022 میں ریلیز ہونی تھی لیکن وبا اور ہالی وڈ اسٹرائیک کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی، اب 23 مئی 2025 کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

اس نئے ٹریلر میں ٹام کروز کے مشہور اسٹنٹس دکھائے گئے ہیں، جن میں ایک زیر آب آبدوز میں ڈائیو اور بائی پلین سے خطرناک چھلانگ بھی شامل ہے۔ 

پچھلی فلم ’’مشن: امپاسیبل - ڈیڈ ریکننگ‘‘ میں ایک خطرناک مخالف "دی اینٹٹی" کے خلاف ایثن ہنٹ اور ان کی ٹیم کی جنگ کو دکھایا گیا تھا، اور اس کی کہانی کا اختتام ایک زبردست ٹرین حادثے پر ہوا تھا جو اس نئے سیکوئل کے لئے راستہ ہموار کرتا ہے۔

 

Load Next Story