اتحادی حکومت کے پارٹنر وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں، لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت اور اتحادی سیاست ناکامی سے دوچار ہے۔
ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت میں بھی ہیں اور دوستانہ اپوزیشن بھی کرتی ہیں، اتحادی حکومت کے پارٹنر وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ باجوڑ میں جماعت اسلامی کے رہنما صوفی عبد الحمید کی ٹارگٹ کلنگ المیہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کے افسران و جوانوں کی شہادتیں پوری قوم کا مشترکہ صدمہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف حکومت کے اقدام نے زراعت کو تباہ کر دیا ہے، زراعت کی تباہی اغیار کی غلامی ہوگی۔