پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، عظمی بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے خسارے میں جانے کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ کل کی میٹنگ میں آئی ایم ایف نے تسلیم کیا جو خسارے کی رپورٹ آرہی وہ غلط ہے اسکو ٹھیک کردیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے یہ بھی تسلیم کیا پنجاب پہلے کوارٹر میں 40 ارب سرپلس میں ہے اور پنجاب حکومت نے 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
صوبائی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز کی حکومت نے 1952 کے بعد پہلی مرتبہ گندم کا واجب الادہ قرض صفر کردیا ہے۔ رواں سال کے آخر میں پنجاب حکومت 680 ارب کا سرپلس دے گی جبکہ پہلے کوارٹر میں 40 بلین کا سرپلس دیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے آفیشل ڈاکومنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکومنٹ وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ آئی ایم ایف بھی جلد اس رپورٹ کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کردے گا۔ میڈیا ملکی معیشت پر من گھڑت خبروں سے گریز کرے۔