پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کو الوداع کہنے کی تیاری کرلی

وائٹ بال فارمیٹ کے کوچ گیری کرسٹن کیساتھ تلخ تجربات نے پی سی بی کی انکھیں کھول دیں

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کے ساتھ کشیدہ حالات اور تلخ تجربات کے بعد غیرملکی کوچز کو الوداع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جس طرح ڈیل کیا وہ اعلیٰ حکام کی انکھیں کھولنے کی کافی تھا۔

اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ زمبابوے کے دورے میں پاکستانی ہیڈ کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم کا بالتو بلی کے ٹریٹمنٹ پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کا انکشاف

رپورٹس کے مطابق یہ تجویز زیر غور ہے کہ پاکستانی ہیڈکوچ کے ساتھ سپورٹ اسٹاف میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہوں گے۔

قبل ازیں گیری کرسٹن کے بعد ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے بھی کچھ شرائط منوانے کی کوشش کیں لیکن پی سی بی نے انکار کردیا اور انہیں تنبیہہ کی گئی کہ ان کی تقرری عبوری مدت کیلئے ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: سیریز میں شکست؛ آسٹریلوی کپتان کو کنسرٹ میں دیکھ کر شائقین آگ بگولہ

ذرائع کے مطابق اگلے چند دن میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کیلئے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔
ماضی میں وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور محمد حفیظ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچنگ پینل کی سربراہی کرچکے ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ غیر ملکی کوچز کو اہمیت دیتا رہا ہے۔

Load Next Story