ملائکہ اروڑا والد کے انتقال کے بعد کام پر واپس، والد کے نام نئے پروجیکٹ کا اعلان
مشہور اداکارہ ملائکہ اروڑا حال ہی میں والد کے انتقال کے بعد دوبارہ اپنے کام میں مشغول ہوگئی ہیں۔
انہوں نے والد کی وفات کے بعد کچھ وقت کے لئے وقفہ لیا اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارا اور اپنی 49 ویں سالگرہ بھی انہوں نے سادگی سے منائی۔
اب ملائکہ اپنے مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں، جن میں مختلف برانڈز کے اشتہارات، ڈانس رئیلٹی شو کی جج بننا، اور ایک اسٹارٹ اپ شو میں بطور بزنس انویسٹر شامل ہونا بھی شامل ہیں۔
اداکارہ نے اپنی زندگی میں کئی مشکل حالات کا سامنا کیا، جیسے طلاق، آن لائن تنقید، اور حالیہ ذاتی نقصان۔ انہوں نے اپنے والد کی یاد میں ایک خاص پروجیکٹ پر کام کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ۔
ملائکہ کا کہنا ہے کہ ’’یہی میرے والد چاہتے تھے کہ میں آگے بڑھوں اور زندگی میں مثبت رہوں۔‘‘