کراچی؛ انچولی میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات کا مقدمہ اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج

ابو ہاشم حیدر کی ٹارکٹ کلنگ کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر رضوان بھی زخمی ہوا تھا

کراچی:

سمن آباد پولیس نے بدھ کی شب انچولی فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے ابو ہاشم حیدر کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا۔

ایس ایچ او سمن آباد ہدایت حسین نے بتایا کہ مقدمہ الزام نمبر279 سال 2024 بجرم دفعات 302 ، 324 اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کے تحت 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے 13 نومبر کی شب فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں فائرنگ کا مذکورہ واقعہ پیش آیا تھا جس میں بزرگ راہگیر رضوان بھی زد میں آکر زخمی ہوا تھا۔

Load Next Story